اللہ اللہ اللہ ھو لا الہٰ الا ھُو--- آمنہ بی بی کے گلشن میں آئی ہے تازہ بہار

اللہ اللہ اللہ ھو لا الہٰ الا ھُو--- آمنہ بی بی کے گلشن میں آئی ہے تازہ بہار

Mkashifihsan | 7 months ago

اللہ اللہ اللہ ھو لا الہٰ الا ھُو

آمنہ بی بی کے گلشن میں آئی ہے تازہ بہار

پڑھتے ہیں صلی اللہ وسلم آج در و دیوار

نبی جی اللہ اللہ اللہ ھو لا الہٰ الا ھُو

بارہ ربیع الاوّل کو وہ آیا درِّ یتیم

ماہِ نبوت مہرِ رسالت، صاحبِ خُلقِ عظیم

نبی جی اللہ اللہ اللہ ھو لا الہٰ الا ھُو

حامد و محمود اور محمد دو جگ کا سردار

جان سے پیارا راج دلارا رحمت کی سرکار

نبی جی اللہ اللہ اللہ ھو لا الہٰ الا ھُو

یٰسین و طہٰ کملی والا قرآن کی تفسیر

حاضر و ناظر، شاہد و قاسم آیا سراجِ منیر

نبی جی اللہ اللہ اللہ ھو لا الہٰ الا ھُو

اول و آخر سب کچھ جانے دیکھے بعید و قریب

غیب کی خبریں دینے والا اللہ کا پیارا حبیب

نبی جی اللہ اللہ اللہ ھو لا الہٰ الا ھُو

دور بلائیں کرنے والا امت کا غم خوار

حافظ و حامی، شافع و نافع رحمت کی سرکار

نبی جی اللہ للہ اللہ ھو لا الہٰ الا ھُو

پیاری صورت ہنستا چہرہ منہ سے جھڑتے پھول

نور کا پُتلا چاند سا مکھڑا حق کا پیارا رسول

نبی جی اللہ اللہ اللہ ھو لا الہٰ الا ھُو

جبریل آئے جھولا جھلانے لوری دے ذیشان

سو جا سو جا رحمتِ عالم میں تیرے قربان

نبی جی اللہ اللہ اللہ ھو لا الہٰ الا ھُو

کفر وشرک کی کالی گھٹائیں ہو گئیں ساری دور

مشرق و مغرب و دنیا اندر ہو گیا نور ہی نور

نبی جی اللہ اللہ اللہ ھو لا الہٰ الا ھُو