بھارتی فوج کی درندگی؛ فلیگ میٹنگ بلا کر رینجرز کے جوانوں پرفائرنگ کردی

بھارتی فوج کی درندگی؛ فلیگ میٹنگ بلا کر رینجرز کے جوانوں پرفائرنگ کردی

Mediazonenetwork | 6 months ago

لاہور: بھارتی فوج نے درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان رینجرز کے مقامی کمانڈرز کو فلیگ میٹنگ بلا کر ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 جوان شدید زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت کی جانب سے گزشتہ روز مقامی کمانڈرز کی فلیگ میٹنگ بلائی گئی تھی جس میں شرکت کے لئے پاکستان رینجرز کے 2 جوان شکر گڑھ سیکٹر پر بھارتی حدود میں داخل ہورہے تھے کہ اس دوران دشمن فوج نے ان پراندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں جوان شدید زخمی ہوگئے۔ دشمن فوج کی فائرنگ کے بعد پاکستان رینجرز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جب کہ درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی فوج نے زخمی جوانوں تک ایمبولینس کی رسائی بھی نہیں ہونے دی اور نہ ہی انہیں اٹھانے دیا گیا۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے شکر گڑھ سیکٹر پر کئی روز سے ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کی جاری ہے جب کہ دشمن فوج کی جانب سے رواں ماہ بھی کئی بار پاکستانی حدود میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔

#India #Pakistan #india security forces #working boundries #open fire #flag meeting #